پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سے برطانوی سفارت کار مارٹن روبنسن کی ملاقات

جمعرات 17 جنوری 2019 00:05

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی سے بدھ کو برطانوی سفارت کار مارٹن روبنسن نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ہائی کمیشن کے سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل مارٹن روبنسن کی خواہش پر ہونے والی یہ ملاقات لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے علاوہ عمومی ملکی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں