طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ و ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 17 جنوری 2019 00:05

لاہور۔16 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) نیو لائٹ پبلک ہائی سکول شالیمار لنک روڈ مغلپورہ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور فضل نور ماڈل سکول لیاقت آباد اسماعیل پارک کوٹ لکھپت لکی طالبات اور اساتذہٴ نے ایوانِ قائداعظمؒجوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول وفاقی کالونی‘کارڈوا اسلامک سکول رحمت علی روڈ ٹائون شپ ،ْسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول ترگڑھ بارہ دری روڈشاہدرہ اورگورنمنٹ گرلز سکول ملک پارک فرخ آبادشاہدرہ کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں