اپوزیشن نے عوام کی آنکھوںمیں دھول جھونکنے کیلئے افواہوں ، پراپیگنڈے کی فیکٹریاں لگا رکھی ہیں‘ مسرت چیمہ

حکومت کو کسی اتحاد سے کوئی خوف نہیں کیونکہ عوام کرپٹ لوگوں سے اعلانیہ لا تعلقی اختیار کرچکے ہیں ‘ رکن پنجاب اسمبلی

جمعرات 17 جنوری 2019 14:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے عوام کی آنکھوںمیں دھول جھونکنے کیلئے افواہوں اور بے بنیاد پراپیگنڈے کی فیکٹریاں لگا لی ہیں جہاں پراوور ٹائم لگایا جارہا ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت ملک و قوم کودرپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کرنیکی بجائے صرف اپنی کرپشن بچائو کے یک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شریف اور زرداری خاندانوںکی کرپشن عدالتوں میں ثابت ہو چکی ہے لیکن یہ پھر بھی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ ایک دوسرے کوسڑکوں پرگھسیٹنے کی باتیںکرنے والے آج احتساب کا گھیرا تنگ ہونے پر ایک دوسرے سے بغلگیر ہیں ۔

(جاری ہے)

کرپشن بچانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر قائم ہونے والا اتحاد کامیاب نہیں ہوگا بلکہ بہت جلد جوتیوںمیں دال بٹے گی اور یہ ایک دوسرے کے گریبان پکڑ رہے ہوں گے۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے اتحاد سے کوئی خوف نہیں کیونکہ عوام کرپٹ لوگوں سے اعلانیہ لا تعلقی اختیار کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مفاد کیلئے قانون سازی کیلئے کوشاں ہے اور پہلے سے موجود قوانین کو بھی مزید موثر بنانے کیلئے ان میں ترامیم کی جائیں گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں