فینسی،غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی میں توسیع

سٹی ٹریفک پولیس یکم فروری سے ایسی وہیکلز کیخلاف سخت کارروائی کرے گی‘کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک

جمعرات 17 جنوری 2019 14:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) فینسی،غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائی میں توسیع کر دی گئی ،سٹی ٹریفک پولیس یکم فروری سے ایسی وہیکلز کیخلاف سخت کارروائی کرے گی، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ کارروائی سے پہلے شہریوں کو بھر پور آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے محکمہ ایکسائز سے جاری شدہ نمبر پلیٹس ہی کا استعمال کریں،چالان کی صورت میں کاغذات کی واپسی اصل نمبر پلیٹ دکھانے پر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درست اور واضح نمبر پلیٹ کے استعمال بارے آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے، سکول و کالجز ،بس اڈاوں،اسٹینڈز پرغیر نمونہ نمبر پلیٹس کی روک تھام کیلئے ٹریفک لیکچرز بھی دیئے جائیں گے، سوشل میڈیا،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے بھی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جارہی ہے، فینسی نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کو آگاہی دیتے ہوئے وارننگ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یکم فروری سے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرناکے بھی لگائے جائیں گے اور قانون شکنی کی صورت میں ایسے افراد کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں