لاہور کے جناح ہسپتال میں ادویات ایکسپائر ڈکلیئر کر کے بھیجے جانے کی کوشش ناکام

انتظامیہ نے ادویات سے بھرا ٹرک پکڑ کر واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 17:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) لاہور کے جناح ہسپتال میں ادویات ایکسپائر ڈکلیئر کر کے بھیجے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ادویات سے بھرا ٹرک پکڑ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے جناح ہسپتال میں ڈائلسز کی ادویات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹرک میں موجود دوائوں کو ایکسپائر ڈکلیئر کر کے بھیجا جا رہا تھا تاہم موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ٹرک کودھر لیا، چیکنگ کے دوران 7لاکھ سے زائد ڈائیلیسز کی ادویات ملیں جو ایکسپائر نہیں تھیں۔

ہسپتال انتظامیہ نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سٹور کیپر، ڈائریکٹر فارمیسی عثمان غنی اور سکیورٹی آفیسر واقعے میں ملوث ہیں، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں