سیشن عدالت نے تین ماہ کی بچی باپ سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) سیشن عدالت نے تین ماہ کی بچی باپ سے بازیاب کروا کر ماں کے حوالے کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چڈھر کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ساجدہ شہزادی نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر شفاقت علی نے تشدد کر کے اسے گھر سے نکال دیا اور اس کی تین ماہ کی شیرخوار بچی بھی چھین لی ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت بچی کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔ عدالتی حکم پر تھانہ کاہنہ پولیس نے بچی کو باپ سمیت عدالت میں پیش کیا۔ شوہر شفاقت نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بیوی معمولی گھریلوں گھڑے کے بعد خود گھر چھوڑ کر گئی تھی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد تین ماہ کی بچی باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں