ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے سرکاری افسران کیخلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری دیدی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر نے سرکاری افسران کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق کرپشن میں ملوث گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے پی اے ایس،ڈی ایم جی ،پی ایم ایس اور پی سی ایس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی ڈی جی اینٹی کرپشن نے منظوری بھی دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اصغر جوئیہ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور شاہ رخ نیازی پنجاب کے 36 سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کریں گے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور شاہ رخ نیازی نے افسران کی فہرست تیار کرلی۔ ان افسران میں ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈاکٹر محمد بشیر ،ایم سہیل ،علی عثمان مبشر احمد ،حیدر عباس ،شاہد یعقوب ،ملک طارق ،پرویز شاہ خاور ،خواجہ حیدر ،مہر اشتیاق احمد ،شاہد خاتیا ،تنویر جبار ،عمر فاروق ،ڈاکٹر عثمان ،سہیل چوہدری سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں