پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں دیسی گھی پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ مہم

پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ،ناقص انتظامات پر2سیل، 5کو جرمانے ،77پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری

جمعرات 17 جنوری 2019 17:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں دیسی گھی پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ مہم،177پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ،ناقص انتظامات پر2سیل، 5کو جرمانے ،حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر77 پروڈکشن یونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاہور زون میں 54،راولپنڈی زون میں45جبکہ جنوبی پنجا ب میں 23مقامات کا معائنہ کیا گیا۔

سیل کیے گئے یونٹس دیسی گھی میں بناسپتی گھی اور فلیور کی ملاوٹ کرتے پائے گئے،ڈیری سیفٹی ٹیموں کی جانب سی12یونٹس کے نمونے مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئیجبکہ لاہور:9پروڈکشن یونٹس کے لائسنس بھی اپلائی کروائے گئے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ لاہور:دیسی گھی کو غذائی اجزا سے بھرپورخوراک تصور کیا جاتا ہے،سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق دیسی گھی پروڈکشن یونٹس کو سال میں 3مرتبہ چیک کیا جائے گا، مسلسل نگرانی کے ساتھ ساتھ تمام برانڈز کا لیبارٹری تجزیہ کروا کر نتائج جاری کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سالانہ چیکنگ شیڈول کے علاوہ تمام برانڈز کے تیار کردہ دیسی گھی کی سرپرائز چیکنگ بھی کی جاتی ہے۔خورا ک کے کاروبارمیں دھوکہ دہی کرنے والوں کو جڑ سے اکھاڑدیا جائے گا۔عوام سے گزارش ہے بازار کی نسبت گھر کی بنی اشیا خورونوش کو ترجیح دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں