پی ٹی آئی کی مقبو لیت سے مخا لفین پر یشان ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

نام ای سی ایل میں آ نے والو ں نے چور ی نہیں کی تو پھر ڈر اور خو ف کس با ت کا رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانے کی با تیں کر نے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں نام ای سی ایل میں آ نے والو ں نے چور ی نہیں کی تو پھر ڈر اور خو ف کس با ت کا ۔اتحا دیو ں کا حکومت سے کو ئی اختلا ف نہیں پراپیگنڈا کرنے والو ں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پار ٹی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہاکہ قومی اسمبلی میں اپوز یشن کا شور ’’ چور مچا ئے شور‘‘ کے مصدا ق ہے پیپلزپار ٹی اور ( ن) لیگ سمیت دیگر اپوز یشن جماعتیں محض اپنی لو ٹ مار کو بچانے اور گر فتاریو ں سے بچنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں تحریک انصا ف کی مقبو لیت سے مخا لفین پر یشان ہیں اور انکی دو کانداری بند ہو گئی ہے انہو ں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی لیڈر شپ کا کڑا احتسا ب شروع ہوتے ہی سارے سیاسی فنکار اکٹھے ہو گئے سند ھ کی عوام پیپلز پار ٹی سے ایسے ہی چھٹکارا چاہتی ہے جیسے پنجا ب کے لو گ (ن) لیگ سے چاہتے تھے تبدیلی سند ھ کے عوام کا مقدر بن چکی ہے جسے کو ئی نہیں رو ک سکتا انہو ں نے کہاکہ زرداری اور نوازشریف کی سیا ست کو عوام مستر د کر چکے ہیں عوام اب ان کے چکر میں نہیں آ ئیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں