رائے ونڈمیں عطائیت کا راج برقرار،قیمتی انسانی جانیں دائو پر لگ گئیں

جمعرات 17 جنوری 2019 17:36

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) رائے ونڈمیں عطائیت کا راج برقرار،قیمتی انسانی جانیں دائو پر لگ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ اور گردنواح میں عطائیوں نے اپنی مذموم کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں سادہ لوح افراد کودونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے عطائی حضرات نے کلینک دوبارہ کھول کر لوگو ں کے جان ومال سے کھیلنا شروع کردیاہے علاقہ میں میڈیکل سنٹر اینڈ میٹرنٹی ہوم کھول کر ان پڑھ اور ناتجربہ کار عملہ ڈلیوری کے چھوٹے بڑے آپریشن کرنے کے علاوہ ای سی جی ،الٹرا سائونڈ اور دیگر امراض کا علا ج کر تا نظر آرہا ہے سادہ لوح لوگوں کو علا ج ومعالجہ ‘ڈلیوری کیلئے اپنے ایجنٹو ںکا رائے ونڈ اور اردگرد کے دیہا توں میں جال بچھا رکھا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مذ کو رہ میڈیکل سنٹر کے متعلق چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنرکو بھی آگاہ کیا گیا ہے مگر قانونی کار وائی کرنے میں بے بس ہے اہل علاقہ نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آصف کھوسہ اور محکمہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ا علیٰ حکا م سے کا ر وا ئی کا مطا لبہ کیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں