ڈی سی لاہور نے خراب سٹریٹ لائٹس کو چلانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

جمعرات 17 جنوری 2019 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت شہر میں خراب سٹریٹ لائٹس کو چالو کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم سی ایل ، ٹیپا، ایل ڈی اے اور لیسکو کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شہر کی روڈز پر خراب سٹریٹ لائٹس کو چلانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ٹیپا ، ایم سی ایل اپنے روڈز پر لائٹس 25جنوری تک فنکشنل کرے اورٹیپا، ایم سی ایل کے لیسکو کے ساتھ بل کی ادائیگیوں کے معاملات فوری طے کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل اور ایل ڈی اے کے زیر کنٹرول روڈز پر سٹریٹ لائٹس کی ایس او پی واضع کی جائے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور ہیڈ کوارٹر عامر شفیق کو مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ذمہ داروں کیخلاف لائٹس نہ چلانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں