لاہور،گراں فروشی پر43افراد زیر حراست ،30دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیا

جمعرات 17 جنوری 2019 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر37فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور43افراد کو حراست میں لے لیااور30دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ109000روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں