مہمندڈیم کی تعمیر جیسے قومی منصوبوں پر اتحاد ویکجہتی کی اشدضرورت ہے ‘ وزیر آبی وسائل

وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت حکومت ہرشعبے میں انقلابی اصلاحات لانے کیلئے کوشاں ہے‘ فیصل واڈا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ مہمندڈیم کی تعمیر جیسے قومی منصوبوں پر اتحاد ویکجہتی کی اشدضرورت ہے ،حکومت ڈیم کی تعمیر کے لئے تمام وسائل بروئے لانے کے لئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے محفوظ مستقبل کیلئے مہمندڈیم کی تعمیر ضروری ہے۔ایسے قومی منصوبوں پر اتحاد و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی زیرقیادت حکومت عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے علاوہ ہرشعبے میں انقلابی اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہے اور آنے والے دنوںمیں اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں