عمران خان کی اصلاحات ٹھنڈی ہواکاجھونکا ہیں،سرفرازنیازی

جمعرات 17 جنوری 2019 20:58

لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممتازرہنمائوںسرفرازخان نیازی،رئوف باجوہ اورشیخ طلال امجد نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کے شعبہ میں وزیراعظم عمران خان کی پے درپے انتظامی ومعاشی کا میابیاں ٹھنڈی ہوا کاجھونکا ہیں،مختلف بیرونی کمپنیوں کے حکومت پاکستان کے ساتھ مختلف شعبہ جات میںمعاہدے وزیراعظم عمران خان کے معاشی ویژن کے آئینہ دار ہیں، وزیراعظم عمران خان اوران کے ٹیم ممبرزاپنے آئینی فرائض بااحسن انجام دے رہے ہیں،وزیراعظم عمران خان عوام کودرپیش مشکلات سے پوری طرح آگاہ اوران پرقابوپانے کیلئے سرگرم ہیں۔

وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔سرفرازخان نیازی،رئوف باجوہ اورشیخ طلال امجد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کوزندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ یامجرمانہ غفلت برداشت نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

عوام کاخون چوسنے والے دکانداروں کودنیا کی کوئی طاقت قانون کی گرفت سے نہیں بچا سکتی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی نمائندہ اورپسندیدہ حکومت انہیںکسی امتحان میں نہیں ڈال سکتی ،ٹریڈرز کی صفوں میںکالی بھیڑوں کوشناخت کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سرپر عوام کیلئے آسانیاں پیداکرنے کاجنون سوار ہے،ان کے کام کی رفتاربتارہی ہے وہ ان پانچ برسوں میں اپنے پیشرووزرائے اعظم کے مقابلے میں کئی گنازیادہ ڈیلیورکرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ عمران خان کے سواکوئی دوسرالیڈراورسیاستدان پاکستان کی کایانہیں پلٹ سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں