نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون کی بروقت کارروائی ،قو می شاہراہ پر ڈکیتی کی وارادات ناکام بنا دی

گئی،دوسرے واقعہ میں ٹرالی کے نیچے دب جانے والے بچے کو باحفاظت نکال لیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:58

لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے میاں والی قریشیاں کے قریب قو می شاہراہ پرڈکیتی کی وارادات ناکام بنا دی جبکہ ایک دوسرے واقع میں کماد کی ٹرالی کے نیچے دب جانے والے بچے کو باحفاظت نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن 130کے ذریعے اطلاع ملی کہ چند مسلح افراد ایک شخص پر تشدد کر رہے ہیں۔

موٹروے پولیس افسران موقع پر پہنچے تو مسلح افراد لنک روڈ پر فرار ہوگئے۔ پولیس افسران کو مذکورہ شخص نے بتایا کہ وہ لاہور سے ایک فیملی کو رینٹ پرلایا تھا کہ چند مسلح افراد نے کار کو روک کر اس پر تشددکر کے کار چھیننے کی کوشش کی اور موٹروے پولیس کے موقع پر بروقت پہنچنے سے مسلح افرادبھاگ گئے اور اس کی کار چھننے سے بچ گئی۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں موٹروے پولیس نے گنے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب جانے والے بچے کو باحفاظت نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک 13سالہ بچہ ایوب ولد ربنواز سکنہ رحیم یار خان اپنے والد کے ساتھ ٹریکٹر ٹرالی پر جا رہا تھا۔ٹریکٹر ٹرالی کا توازن بگڑنے سے وہ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب گیا جس کو موٹروے پولیس پٹرولنگ افسران نے ریسکیو 1122اور پبلک کے تعاون سے بحفاظت نکال لیا ۔اس طرح موٹروے پولیس کی بروقت کاروائی سے بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک نے پولیس افسران کی بہادری و جرات کے سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے اور باقی افسران کو یہ پیغام دیا کہ وہ بھی اسی طرح پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ڈیوٹی کو سرانجام دیں تاکہ مسافروں کو تحفظ کا احساس فراہم کیا جاسکے اور محکمے کا نام روشن ہو۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں