صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نوٹسز

جمعرات 17 جنوری 2019 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے ایک نجی ٹی وی پر نوجوان پر تشدد کے حوالے سے چلنے والی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہائوالدین کو بذریعہ ٹیلی فون ،قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں منڈی بہائو الدین کی تحصیل پھالیہ میں ایک نوجوان کو چوری کے شبہ میں تھانہ لایا گیا اوراہلیخانہ کے الزام کے مطابق تشدد کی وجہ سے نوجوان کی ہلاکت ہوگئی۔

جس پر صوبائی وزیر نے ڈی پی او منڈی بہائوالدین کو فوری طور پر تشدد میں شامل اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی ہدایت کی اور معاملے کی شفاف ترین انکوائری کی رپورٹ 48گھنٹوں میں پیش کرنیکا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ایک اور خبر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے ساہیوال کے علاقے تھانہ ہڑپہ میں پرویز نامی مسیحی نوجوان پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ساہیوال کو تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیدیا۔

صوبائی وزیر کی ڈی پی او ساہیوال کو ہدایت کہ معاملے کی شفاف انکوائری کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں انسانی حقوق بالخصوص اقلیتوں کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں