وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری سے ملاقات

سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور پنجاب کے درمیان تعاون کے مزید فروغ کے حوالے سے مذاکرات

جمعرات 17 جنوری 2019 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب وسیم اختر نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سید ذوالفقار عباس بخاری سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے ضمن میں وفاق اور پنجاب کے درمیان تعاون کے مزید فروغ کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات کئے۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے او پی سی کے سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ایک مربوط پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ ذوالفقار بخاری نے یقین دلایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے او پی سی پنجاب کو وفاق کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا اور اس ضمن میں باہمی مشاورت سے موثر پالیسی طے کی جائے گی۔ذوالفقار بخاری نے او پی سی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اوور سیز پاکستانیوں کیلئے قابل قدرخدمات سرانجام دے رہا ہے۔ منسٹری آف اوور سیز اور او پی سی کے باہمی تعاون کے فروغ سے سمندر پار پاکستانیوں کی مشکلات کے جلد حل میں مزید مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں