لاہور، نامعلوم افراد کی فیکٹری کی بس پر فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک، فائرنگ کرنے والا موٹر سائیکل سوار فرار

جمعرات 17 جنوری 2019 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2019ء) کاہنہ میں نامعلوم افراد کی فیکٹری کی بس پر فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک، فائرنگ کرنے والا موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا، تھانہ کاہنہ کی حدود میں قتل کی خوفناک واردات، 5 نمبر سٹاپ پر فیکٹری کی بس پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ، فائرنگ کی زد میں آکر بس ڈرائیور منیر ولد برکت موقع پر دم توڑ گیا، مقتول قصور کا رہائشی اور گارمنٹس فیکٹری کا ملازم تھا، فائرنگ کے دوران، عائشہ ٹیکسٹائل کی بس میں ملازمین سمیت 55 افراد سوار تھے، عینی شاہدین کے مطابق، بس ملازمین کو اتارنے کے لیے سٹاپ پر رکی تو فائرنگ شروع کردی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی، جبکہ مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں