امن کے فروغ کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 17 جنوری 2019 23:23

․ لاہور۔17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام کالج آف ارتھ اینڈ انوائرنمنٹل سائنسزاور سنٹر فار ہیلتھ اینڈ جینڈر ایکوالٹی (چینج) کے اشتراک سے آرٹ اور کلچر کے ذریعے امن کو فروغ دینے کیلئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کاانعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میںڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی پروفیسر ڈاکٹر فرح ملک ، ڈائریکٹر پروگرم چینج محمد پرویز،کالم نگار سلمان عابد، شیر علی ، مس زہرا،انسٹی ٹیوٹ اپلائیڈ سائیکالوجی اور کالج آف سٹیسٹیکل اینڈ ایکچووریل سائنسز کے طلبائوطالبات نے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر فرح ملک نے آرٹ اور کلچر کے ذریعے معاشرے میں امن کے پھیلائو کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تین روزہ ورکشاپ میں طلبائو طالبات کی تربیت کیلئے لیکچرز، ڈرامے، ذہنی آزمائش کے سیشن سمیت دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ۔سلمان عابد نے تشددکی وجوہات اور امن کو فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی جبکہ شیر علی نے امن کے قیام میں طلبہ سوسائٹیز کی اہمیت بیان کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں