لودھراں میں 1786، چشتیاں میں 2288 اور رینالہ خورد میں 1718 گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں ‘محمودالرشید
دوسرے مرحلے میں چنیوٹ، بوریوالہ، مظفرگڑھ اور فیصل آباد پر کام شروع کیا جا رہا ہے،مارچ تک پنجاب کے تقریباً 50 فیصد اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کا عزم ہے‘صوبائی وزیر ہائوسنگ
جمعرات 17 جنوری 2019 23:51
(جاری ہے)
میاں محمود الرشید نے اجلاس کے شرکاء کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے پہلے مرحلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں 1786، چشتیاں میں 2288 اور رینالہ خورد میں 1718 گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں جس کے لیے اخبارات اور ٹی وی چینلز میں اشتہارات کے بعد درخواستوں کی طلبی آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی۔
سکیم کا باقاعدہ افتتاح فروری کے وسط میں وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں چنیوٹ، بوریوالہ، مظفرگڑھ اور فیصل آباد پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ مارچ تک پنجاب کے تقریباً 50 فیصد اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کا عزم ہے۔ پرائیویٹ ڈیویلپرز کے ساتھ ملکر سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ایک عظیم منصوبہ ہے جس کے لیے حکومت پرائیویٹ ڈیویلپرز کے تعاون کی خواہاں ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہات سے شہروں میں آنے کے رجحان سے شہروں میں آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ دیکھنے میں آیا ہے اس لیے پنجاب کے ہزاروں دیہات بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں گھروں کی تعمیر سے شہروں پر بوجھ کم ہو گا اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو اپنے روزگار کے پاس رہائش میسر ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ روُرل ہاؤسنگ کے حوالے سے ایک ماڈل زیرِ غور ہے جسے مزید غور و خوض کے بعد فائنل کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشیدنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ دیہی علاقوں کو قومی سطح کے ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے بھی غریب کو چھت فراہم کرنے کے وعدے کیے لیکن پورے نہ کر سکے۔ یہاں تک کہ ہاؤسنگ کے حوالے سے قومی اور صوبائی سطح پر کوئی قابلِ عمل قانونی و انتظامی ڈھانچہ تک موجود نہیں تھا۔ عمران خان کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ بے گھر افراد کے لیے امید کی کرن ہے۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو ماحول دوست اور انرجی ایفی شینٹ بنانا بھی ہماری پلاننگ کا حصہ ہے تا کہ ماحول پر اس کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
عثمان مختار کا مستقبل میں کبریٰ خان کیساتھ کام کرنے سے انکار
مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت
گزشتہ 24 گھنٹوں میں167 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،ترجمان
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات کے پیش نظر صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری
لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد
وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،لاہور ری ویمپنگ پلان میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا
لاہور، دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
کمشنر کی زیرِ صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے اطلاق وستھرا پنجاب کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ، دہشتگرد حملہ آور پیدل چل کر گاڑی تک پہنچے،ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ