لاہور پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ظفری گینگ کے 3ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعرات 17 جنوری 2019 23:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) لاہور پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ظفری گینگ کے 3ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے۔ٹائون شپ انویسٹی گیشن پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف دن رات سر گرم عمل ہیں ۔

ٹائون شپ انویسٹی گیشن پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدشاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب وروز کی محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 3ملزمان ظفر اقبال عرف ظفری، قدرت اللہ عرف جمعہ اور محمدعرفان کو گرفتار کر کے ان سے ایک لاکھ35ہزار روپے نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان دن کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں گھومتے رہتے اور رات کے وقت نقب لگا کر گھروں اور دکانوں کے تالے و کنڈے کاٹ کراندر داخل ہوتے اور قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے شہر کے مختلف علاقوں میںنقب کی متعدد مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ایس پی صدر انویسٹی گیشن نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسنادکا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں