ضلعی انتظامیہ لاہور نے ممنوعہ علاقوں سے مویشیوں کا انخلاء شروع کر دیا

چائنہ سکیم گجر پورہ میں آپریشن ،دو حویلیاں سیل ،بھینسیں اور گائیں دوسری جگہ منتقل

جمعہ 18 جنوری 2019 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ممنوعہ علاقوں سے مویشیوں کا انخلاء شروع کر دیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر کاروائی شروع کرتے ہوئے چائنہ سکیم گجر پورہ میں آپریشن کیا گیا اور دو حویلیوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ حویلیوں میں موجود بھینسیں اور گائیں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

34000 روپے کے جرمانے کئے گئے۔آپریشن اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر کی نگرانی میں کیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے دیگر اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں مویشیوں کے انخلا کے حوالے سے آپریشن کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں