پاک۔ سائوتھ افریقہ ون ڈے سیریز، سائوتھ افریقہ کا پلڑا بھاری

جمعہ 18 جنوری 2019 16:10

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے مابین اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے ون ڈے میچز میں جیت کے حوالے سے سائوتھ افریقہ کا پلڑا بھاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1992-2017تک 73ون ڈے میچز ہوئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 25جیتے 47ہارے اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔

(جاری ہے)

سائوتھ افریقہ کی سرزمین پر ہونے والے ون ڈے میچز میں بھی جیت کے حوالے سے سائوتھ افریقن ٹیم کا پلڑا بھاری رہا۔

دونوں ٹیموں کے مابین سائوتھ افریقہ کی سرزمین پر اب تک 29ون ڈے میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان کی ٹیم نے 10جیتے 18ہارے اور ایک کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف ایک ون ڈے میچ کھیلا اور اسی میں کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں