جی سی یو میںبیماریوںکے خلاف آگاہی کیلئے نئی طلباء سوسائٹی قائم کر دی گئی

جمعہ 18 جنوری 2019 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) گو رنمنٹ کا لج یو نیورسٹی لاہور میں بیماریوںکے خلاف آگاہی کیلئے نئی طلباء سوسائٹی کا قیام۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی ،جبکہ اس موقع پرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یو نیور سٹی کی ڈاکٹر سائرہ افضل،ڈاکٹر علی ، نامور افسانہ نگار پروفیسر مرزا اطہر بیگ اور سوسائٹی کی مشیرڈاکٹر نائلہ ملکانی نے بھی خطاب کیا۔اس نئی سوسائٹی کے قیام کا مقصد طلباء کو مختلف بیماریوں کے متعلق آگاہی اور ان سے بچائو کے بارے میںشعور پیدا کرنا ہے ۔بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے سوسائٹی کے عہدیداران سے حلف بھی لیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں