صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کا ملتان میں پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت کی خبرپر نوٹس

پنجاب حکومت صوبہ بھر میںانسانی حقوق کی حفاظت کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ،اعجاز عالم

جمعہ 18 جنوری 2019 18:09

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹیننے ملتان میں پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت کی خبرپر نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر کو موصول ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق تھانہ قادر پوراںمیں بکری چوری کے الزام میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم کی ہلاکت ہوئی،پولیس پر یہ بھی الزام ہے کہ ملزم کو حوالات کی بجائے نجی ٹارچر سیل میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس پر ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم نے سی پی او ملتان کو بذریعہ ٹیلی فون ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے تفصیلی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر انسانی حقوق کی نوجوان کے اہلخانہ کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کتنے ہی بااثر کیو ں نہ ہوں ،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔اعجاز عالم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میںانسانی حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں