گڈز ٹرانسپوٹرز کی مطالبات کے حق میں مسلسل دوسرے روز بھی پہیہ جام ہڑتال

ٹرانسپورٹرز ،ڈرائیوروں اور گڈزاڈوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی سرکلر روڈ پر ریلی ،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مطالبات پورے نہ ہوئے تو آج شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے دیں گے ‘ صدر عدیل بٹ، جنرل سیکرٹر ی طارق نبیل

جمعہ 18 جنوری 2019 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان گڈز ٹرانسپوٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل دوسرے روز بھی پہیہ جام ہڑتال کی ، ٹرانسپورٹرز ،ڈرائیوروں اور گڈزاڈوں پر کام کرنے والے مزدوروں نے سرکلر روڈ پر ریلی نکالی کی جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، آج ( ہفتہ ) کو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے دینے کا اعلان کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال کی کال پر گزشتہ روز بھی سرکلر روڈ، دہلی گیٹ ، راوی روڈ، اکبری منڈی سمیت مختلف علاقوں میں گڈز ٹرانسپوٹرز کے اڈے بند رہے اورتجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے سینکڑوںمزدور بیکار بیٹھے رہے ۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ٹرک سڑکوں پر نہ لانے کی وجہ سے سامان کی ترسیل نہ ہونے سے تاجروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز، ڈرائیوروں اور گڈزاڈوں پر کام کرنے والے مزدووں نے سرکلر روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔ ایسوسی ایشن کے صدر عدیل بٹ اورجنرل سیکرٹری طارق نبیلنے کہا کہ موٹروے، ٹریفک پولیس ، ایف بی آراور کسٹمز حکام کی جانب سے بیجا ہراساں اورجرمانہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آج (ہفتہ ) سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دھرنے دئیے جائیں گے اور اس کے بعد ہڑتال کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھا دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں