ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کا ضلع کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 18 جنوری 2019 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے ضلع کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں165سے زائد لوگوں نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو اپنی شکایات درج کروائیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے ہر سائل کی شکایت کو خود سنُا اور موقع پر متعلقہ افسران کو اِن کے فوری حل کی ہدایت کی۔ کھلی کچہر ی میں آنے والے سائلین کے لیے بیٹھنے کے انتظام اور وہاں پر ہی درخواستوں کی فوٹو کاپی کروانے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ سائلین کی درخواستوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے ہر درخواست کو سکین کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈ ی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فوری فراہمی اور اِن کی شکایات کے ازالہ کے لیے فوری اقدامات کیئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں