پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں

گراں فروشی پر37فراد کے خلاف مقدمات درج 39افراد کو حراست میں لے لیا22دکانداروں کو جیل بھیج دیاگیا

جمعہ 18 جنوری 2019 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کیں ہے۔

(جاری ہے)

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشی پر37فراد کے خلاف مقدمات درج کروائے اور39افراد کو حراست میں لے لیااور22دکانداروں کو سید ھا جیل بھیج دیاگیاجبکہ66500روپے کے جرمانے بھی عائد کیئے گئے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں گراں فروشی پر مزید سخت کارروائیاں کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں