سگیاں پارک میں 27سالہ نوجوان کی بوری بند نعش ملنے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

جمعہ 18 جنوری 2019 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے سگیاں پارک میں 27سالہ نوجوان کی بوری بند نعش ملنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا،نوجوان کو نامعلوم افراد نے چھریاں مار کر قتل کردیا اور نعش پارک میں پھینک کر فرار ہو گے،کیا پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور کیا کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اس حوالے سے تمام تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں