میئر لاہورکا شنگھائی پل فیروز پور روڈ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے دورہ

جمعہ 18 جنوری 2019 21:26

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل ( ر) مبشر جاوید نے شنگھائی پل فیروز پور روڈ کی تزئین و آرائش کے حوالے سے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

میئر نے بتایا کہ پنجاب حکومت مجھے میرے فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے تو میں لاہور میں ایسی تمام جگہوں کی تزئین و آرائش کروا دوں۔انہوں نے کہا کہ ایک سے دو ہفتے میں شنگھائی پل کی تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیراحمد وٹو ،زونل آفیسر ( ریگولیشن) نشتر زون صغیر بھٹی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں