پنجاب کے صنعتی ،سی این جی اور فرٹیلائز رسیکٹر زکو آر ایل این جی کی سپلائی تاحال معطل

پاور سیکٹر کو بھی فراہمی کم کردی گئی ، تمام سیکٹرز کو صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کررہے ہیں ‘ایس این جی پی ایل

جمعہ 18 جنوری 2019 21:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) آرایل این جی کے کارگو کو ’’لو ٹائیڈز‘‘کی وجہ سے برتھنگ میں تاخیر ہونے کی وجہ سے پنجاب کے صنعتی ،سی این جی اور فرٹیلائزرسیکٹرزکو آر ایل این جی کی سپلائی دوسرے روز بھی معطل رہی ، پاور سیکٹر کوبھی فراہمی میں کمی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے ترجمان کے مطابق کمزور سمندری لہرو ں کی وجہ سے کارگو کی برتھنگ نہیں ہوسکی ۔ ایس این جی پی ایل پاکستان اسٹیٹ آئل اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں ہے اور انہیں صورتحال سے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جارہا ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پوری کوشش کی جارہی ہے کہ آج ہفتہ تک آر ایل این جی کو برتھنگ کیا جائے تاکہ اس کی مکمل سپلائی بحال ہو سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں