چوکی ایف سی کالج پولیس کی کارروائی ‘منشیات فروش گرفتار، لاکھوں مالیت کی ہیروئن برآمد

جمعہ 18 جنوری 2019 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) چوکی ایف سی کالج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتارکر کے لاکھوں مالیت کی ہیروئن برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی ماڈل ٹان علی وسیم کی ہدایت پر انچارج چوکی ایف سی کالج اسلام گجر نے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کریک ڈان کرتے ہوئے ملزم ناصر مسیح کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 415 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ چوکی انچارج کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم گلبرگ کے مقامی تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر چکا ہے، تاہم اس کی نشاندہی پر مزید اہم ملزموں کی گرفتاری کے بھی امکانات ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں