کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے قانون سازی ،گڈ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبے کی 2قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

کم عمری کی شادیوںکی روک تھام کیلئے فوری طور پر قانون سازی کر کے شادی کی کم از کم عمر 18سال مقرر کی جائے ‘قرار داد میں مطالبہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 15:36

کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے قانون سازی ،گڈ ٹرانسپورٹرز کے مطالبات تسلیم کرنے کے مطالبے کی 2قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) نے کمی عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے فوری قانون سازی کرنے اور گڈ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کے مطالبے پر مبنی 2قراردادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیں مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے کمی عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے فوری قانون سازی کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کروائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے صوبے بھر میں فوری ایمر جنسی ناقض کی جائے ۔

یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ کم عمری کی شادیوںکی روک تھام کیلئے فوری طور پر قانون سازی کی جائے۔شادی کی کم از کم عمر 18سال مقرر کی جائے ۔پنجاب کے بعض اضلاع میں چھوٹی عمر میں ہی لڑکیوں کی شادی کا رواج عام ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹی میں شادی کی وجہ سے بیشترشادیاں کامیاب نہیں ہوتی ۔جبکہ لڑائی جھگڑے بھی معمول کی بات بن جاتے ہیں ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس حوالے سے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافض کی جائے ۔

کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے فوری طور پر قانونی مسوادہ تیار کیا جائے اور اس کی منظوری اسمبلی سے لی جائے ۔حکومتی سطح پر کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری سطح پر کمپئین چلائی جائے ۔خصوصا سر کاری و نجی گرلز تعلیمی اداروں کو فوکس کیا جائے۔مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے گڈ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پانچ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس ساڈھے چار لاکھ لاہوریوں کے چالان کرچکی ہیے۔

بے جا چالان اور مقدمات کیخلاف گڈ ٹرانسپورٹرز دھرنہ دیے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام دھرم بھرم ہو چکا ہے۔جبکہ شہریوں کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ٹریفک پولیس گزشتہ پانچ ماہ سے شہریوں کے دھڑ ا دھڑ چالان کرنے میں مصروف ہے۔پانچ ماہ کے دوران ٹریفک پولیس ساڈھے چار لاکھ لاہوریوں کے چالان کرچکی ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ گڈ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں ۔تاکہ شہریوں کو ٹریفک جام کی پریشانی سے چھٹکارہ مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں