پہلے پانچ ماہ میں ہی تبدیلی کا کورٹ اتر گیا ،ووٹ دینے اور دلوانے والے دونوں ہی پریشان ہیں ‘زعیم حسین قادری

احتساب صرف نوازشریف ،انکی جماعت کا کیوں ہورہاہے، بلا تفریق احتساب ہی احتساب کی اصل تشریح ہے‘صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پہلے پانچ ماہ میں ہی تبدیلی کا کورٹ اتر گیا ،ووٹ دینے والے اور ووٹ دلوانے والے دونوں ہی پریشان ہیں ،احتساب صرف نوازشریف اور ان کی جماعت کا کیوں ہورہاہے، بلا تفریق احتساب ہی احتساب کی اصل تشریح ہے۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن نہیں بلکہ ابائوٹ ٹرن کی پالیسی پر گامزن ہیں، موجودہ حکومت نااہلی، بیڈ گورننس اورانتظامی ڈھانچے کی ناکامی انتظامی عمل کو مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کی اس بات پر یقین ہے کہ اس حکومت کو مزید چند دن دینا بھی ملک کو تباہی کی طرف لیجاناہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے والے اور ووٹ دلوانے والے دونوں ہی پریشان ہیں،وزرا ء منہ کی لیر بیر اور ہاتھوں کی ہڑتال کے مقالے پر قائم ہے، حکومتی وزراء کو کام کرناآتا نہیں گالیاں دینے میں ڈپلومہ کررکھاہے۔

(جاری ہے)

زعیم حسین قادری نے کہا کہ احتساب صرف نوازشریف اور ان کی جماعت کا کیوں ہورہاہے، بلا تفریق احتساب ہی احتساب کی اصل تشریح ہے، چور چور کے نعرے چوروں کو پکڑنے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان اس معاشی مزید متحمل نہیں ہو سکتا حکومت معاشی و اقتصادی فرنٹ بری طرح ناکام ہو گئی ہے، پہلے پانچ ماہ میں ہی تبدیلی کا کورٹ اتر گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں