سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام لگائے گئے تربیتی کیمپس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا‘ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور
نئے کھلاڑی پیدا کرنے کیلئے بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی تربیت دینا ضروری ہے، کیمپس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں کو ڈیٹا بنایا جائیگا ماہر کوچز نے کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دی، ڈی جی سپورٹس پنجاب کا میٹ ریسلنگ کے تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 19 جنوری 2019 17:00
(جاری ہے)
اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان سپیشل اولمپک ایسوسی ایشن انیس الرحمٰن، ڈپٹی ڈائریکٹرز طارق وٹو، شاہد نظامی، ایڈمنسٹریٹر جمنیزیم ہال مصطفی شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ انڈر 16کھلاڑیوں کی تربیت بہت ضروری ہے اس لئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے ان کی تربیت کے لئے مختلف شہروں میںتربیتی کیمپ لگائے ہیں جن میں سے 4کھیلوں میٹ ریسلنگ، پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ اور کبڈی کے کھلاڑیوں کی تربیت مکمل ہوگئی ہے، کیمپس میں ماہر کوچز اور ٹرینرز نے کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دی ہے، تربیتی کیمپس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا اور بہترین کھلاڑیوں کو مزید تربیت دینے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3کھیلوں والی بال، ہاکی اور اتھلیٹکس کے تربیتی کیمپس لاہور سمیت دیگر شہروں میں جاری ہیں، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو رہائش اور بہترین خوراک مہیا کی ہے، ان کیمپس سے ہی نئے کھلاڑی نکلیں گے، رواں سال مختلف کھیلوں کے مزید تین تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے، ہر کھیل کے کھلاڑی کو موقع فراہم کیا جائیگا کہ وہ آئے اور اپنی صلاحیتوں کو منوائے۔وائس چیئرمین پاکستان سپیشل اولمپک ایسوسی ایشن انیس الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈر 16کھلاڑیوں کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے، کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے جس سے سپورٹس کو فروغ ملے گا۔ تقریب میں ننھے ریسلرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان کے درمیان میٹ ریسلنگ کا مقابلہ بھی ہوا، تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے جمنیزیم ہال کے باہر پودا لگایا اور دعا بھی کی۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام گوجرانوالہ میں پاور لفٹنگ، ویٹ لفٹنگ اور فیصل آباد میں کبڈی کے تربیتی کیمپ بھی مکمل ہوگئے ہیں، کیمپ میں ماہرین نے کھلاڑیوں کو تربیت دی۔ کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیں بہترین موقع فراہم کیا ہے جس سے ہمارے کھیل میںبہتری آئی ہے اور ہمارے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت