ساہیوال میں مرنیوالے دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ترجمان سی ٹی ڈی کا دعوی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سی ٹی ڈ ی نے دعوی کیا ہے کہ ساہیوال میں مرنے والے دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساہیوال آپریشن حساس ادارے کی اطلاع پر کیا گیا۔ دہشت گرد چیکنگ سے بچنے کے لئے فیمیلیز کے ساتھ سفر کرتے تھے مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی سی ٹی ڈی نے جوابی فائرنگ کی بعد میں دیکھا تو دہشت گرد مارے گئے تھے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے سی ٹی ڈی کا آپریشن سولہ جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا تسلسل ہے۔ آپریشن کے دوران ریڈ بک میں شامل دہشت گرد شاہد جبار ‘ عبدالرحمان اور ایک نامعلوم فرار ہوگئے جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہوئے موقع سے خود کش جیکٹ ہینڈ گرنیڈ ‘ رائفلز ور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے ۔ بیان کے مطابق مارا گیا دہشت گرد ذیشان کالعدم تنظیم داعش کا مقامی سرغنہ تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں