لاہو ر، پٹرول پمپ مالکان نے ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:05

لاہو ر، پٹرول پمپ مالکان  نے  ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) پٹرول پمپ مالکان نے ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کر دیا ۔ پٹرول پمپ مالک عرفان بشیر عدالتی فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

یاسر اسلم چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے اپیل دائر کی۔ اپیل میں عدالتی فیصلے پر قانون اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ اپیل میں ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہ دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں