ساہیوال واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں،ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں‘عوامی تحریک

ریاستی دہشتگردی نا قابل قبول ، حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے آنے تک وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب تحقیقات کو خود مانیٹر کریں

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پاکستان عوامی تحریک نے ساہیوال میں ہونے والے دلغراش واقعہ کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی دہشتگردی کسی بھی شکل میں ہو نا قابل قبول ہے ،ساہیوال ٹول پلازہ پر ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،مطالبہ کرتے ہیں کہ ساہیوال میں ہونے والے افسوس ناک سنگین واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروائی جائیں ،واقعہ میں ملوث عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہماری ہمدردیاں معصوم بچوں کے ساتھ ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی اے ٹی نے کہا کہ کوئی دہشت گرد ہی کیوں نہ ہو قانون اسے قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کا قتل کرنے جیسے سنگین واقعہ سے اداروں کا کھوکھلا پن ،نا اہلی اور بے حسی بے نقاب ہوگئی ہے ۔حتمی تحقیقاتی رپورٹ کے آنے تک وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب تحقیقات کو خود مانیٹر کریں ۔کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں اس طرح کے واقعات کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں