سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 24پٹرول پمپس کے قابضین کو نوٹس جاری

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:40

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ شہر میں 24پٹرول پمپس کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے کئے جانے والے فیصلہ کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے عمل در آمد شروع کردیاہے اور اس ضمن میں پولیس سمیت دیگر اداروں سے بات چیت کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 24پٹرول پمپس کے قابضین کے خلاف فیصلہ آنے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں ان 21قابضین کو نوٹسزجاری کئے جارہے ہیں اور ان کو پٹرول پمپس کی سائیڈز فوری طور پر خالی کرنے کا کہا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ 24پٹرول پمپس کی لیز ختم ہوچکی تھی ا ور یہ پٹرول پمپس معمو لی رقم پر لیزپر دیئے گئے تھے۔ عدالتِ عظمیٰ میں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے اِن پٹرول پمپس کی لیز ختم ہونے کی تصدیق کی تھی اوربتایاتھا کہ مذکورہ پٹرول پمپس کے مار کیٹ ریٹ پر کرائے پر دینے یا دوبارہ لیز پر دینے کی کوشش کی گئی تو قابضین کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑااور قابضین مختلف عدالتوں کے سٹے آرڈرز حاصل کرتے رہے جس پر عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قابضین کی جانب سے قبضہ کو غلط قرار دے دیا اور کہا کہ لیز ختم ہونے کے باوجود قابضین نے حکو متی خزانہ کو نقصان پہنچایالہذا قابضین کے باقی لیز جاری رکھنے اور یا حکومتی جگہ زیرِ کنٹرول رکھنے کا کوئی جواز نہ ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الاحسن نے ڈی سی لاہور صالحہ سعید کو ہدایت کی ہے کہ ڈی سی لاہور 30روز میں جگہ کو خالی کروائے۔ پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پولیس ڈی سی لاہور کو سکیورٹی اور قبضہ ختم کروانے میں سپورٹ فراہم کریں۔ عدالتِ عظمیٰ میں کہا گیا ہے کہ اگر اِن پمپس کے علاوہ کوئی اور اس طرح کی سائیڈ سامنے آئے اور یہی طریقہ اختیار کیا جائے۔ قابضین پٹرول پمپس سے اپنی منقولہ اشیاء کو اُتار سکتے ہیں۔

کوئی عدالت ٹربیونل یا اتھارٹی اس عمل درآمد کی راہ میں رکارٹ نہیں بن سکتی۔ نیلامی تک 24پٹرول پمپس کی سائیڈ سیل رہے گی اور اِن سائیڈ کی نیلامی کا عمل 15اپریل تک مکمل کیا جائے۔ عدالتِ عظمیٰ کے فیصلے میں ہائی وے کے تمام پٹہ جات کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور اِن پٹرول پمپس کو بھی نیلام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے عدالتِ عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں کام شروع کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں