ماڈل ٹاون کے علاقہ باگڑیاں میں موجود پی سی آئی ایس آر میں کھلی کچری کا انعقاد

‘ڈی سی نے باگڑیاں اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے مسائل سنے

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:40

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ماڈل ٹاون کے علاقہ باگڑیاں میں موجود پی سی آئی ایس آر میں ایک کھلی کچری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیر اعلی پنجاب کے مشیر عون چودھری، چوہدری امین ذوالقرنین ایم پی اے، ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے باگڑیاں اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے لوگوں کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی ، واسا اور دیگر اداروں کے افسران اور اے سی ماڈل ٹاون بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع ہر مذکورہ آبادی کی رہائشیوں نے علاقہ میں صفائی ستھرائی ، پانی ، سوئی گیس اور لیسکو کے بارے میں شکایات درج کروائیں ۔ جس پر عون چودھری اور ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے افسران کو علاقہ میں صفائی ستھرائی اور واسا کے حوالے سے مسائل فوری طور پر حل کر نے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اے سی ماڈل ٹاون کو ہدایت کی کہ وہ لوگوں کی طرف سے کی جانے والی شکایات کی رپورٹ خود تمام محکموں سے لینگے اور اپنی نگرانی میں لوگوں کے مسائل حل کروائیں گے۔ عوام الناس نے باگڑیاں میں کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ بھی ادا کیا ۔ انہوں نے حکومتی اقدامات کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں