اپوزیشن جماعتیں واویلا کر کے خود کو معصوم ثابت کرنا چاہتی ہیں، ارمغان صادق

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:50

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما ارمغان صادق نے کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی اپوزیشن ہے جو عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کی بجائے اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے دن رات مصروف ہے،عوام کا خون چوسنے والی اپوزیشن جماعتیں واویلا کر کے خود کو معصوم ثابت کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وفاق اور پنجاب کی اپوزیشن کو ملک اور عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اور انہیں صرف کرپشن کے ذریعے اکٹھے کئے گئے اربوں روپے بچانے کی فکر لا حق ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کو ختم نہیں کیا گیا بلکہ نیب کو تحقیقات کا حکم پیشرفت ہے اور جلد حقائق پوری قوم کے سامنے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبودسے متعلق قانون سازی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور انشا اللہ جلد قائمہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں آئے گا جس سے قانون سازی کے عمل میں تیزی لائی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان نے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کئے ہیں اور با شعور عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں