24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں805ٹریفک حادثات میں16افراد جاں بحق916زخمی ہوئے ‘ ریسکیو 1122رپورٹ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:56

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں805 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 532افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔376معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (85فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں348ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور36مسافر424اور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ207ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت211متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد81حادثات میں99متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان50حادثات میں53متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل916متاثرین میں725مرد اور191خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں149فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور501افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ266زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں685موٹر سائیکلز،94آٹو رکشے،95موٹر کاریں،37وین11مسافربسیں،17ٹرک اور88دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں