کینٹ ڈویژن پولیس نے گزشتہ ہفتہ مختلف جرائم میں ملوث 274ملزمان کو گرفتار کیا،شہباز الٰہی

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:57

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس پی کینٹ ڈویژن شہباز الٰہی کی زیر نگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران اسلحہ، منشیات فروشی، قمار بازی ودیگر جرائم میں ملوث 274ملزمان گرفتار کر لیئے۔

(جاری ہے)

اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران24ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 21پسٹلز،03رائفلزاور گولیاں برآمد کیں گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 49ملزمان کو گرفتار کیا گیا ملزمان کے قبضہ سی15 کلو467گرام سے زائد چرس اور368لیٹر شراب برآمد کی گئی۔مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قمار بازی میں ملوث68ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دائوپر لگی01لاکھ33ہزار روپے سے زائدرقم بھی برآمدکی گئی۔مختلف مقدمات میں مطلوب29اشتہاری مجرمان اور39عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،پتنگ بازی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر65 ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں