طلباء اور اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:57

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول‘ سمن آباد‘لاہورکے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور ایم این ٹی گرلز ہائی سکول‘ مین بازار شاہ پور‘ کانجراں‘لاہورکی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ‘ مدینہ بلاک‘ اعوان ٹائون‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سوڈیوال کوارٹرز‘ ملتان روڈ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ کوٹ شہاب الدین‘شاہدرہ‘لاہور اورگورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ رحمت کالونی‘ شاہدرہ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد426تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں