وزیراعلیٰ کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال آمد، ساہیوال میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کی

پنجاب حکومت نے واقعہ کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی،جے آئی ٹی غیر جانبدار انکوائری کر کے حقائق سامنے لائیگی حکومت پنجاب بچوں کی کفالت کرے گی،میں خود تحقیقات کی مانیٹرنگ کروں گا،وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 20 جنوری 2019 02:30

لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچے اور ساہیوال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی-وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی او راظہار تعزیت کیااورجا ںبحق میاں بیوی کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگوار رشتہ داروں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے -وزیراعلیٰ نے زخمی بچوں سے شفقت کااظہار کیا او را ن کی دلجوئی کی-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو لاہور شفٹ کیاجائی-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے واقعہ کی انکوائری کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے -جے آئی ٹی غیر جانبدار انکوائری کر کے حقائق سامنے لائے گی-انہوںنے کہاکہ آپ کو انصاف ضرور ملے گا،یہ بچے میرے اپنے بچوں جیسے ہیں-حکومت پنجاب بچو ں کی کفالت کرے گی-میں خود تحقیقات کی مانیٹرنگ کروں گا -میں آپ سے براہ راست رابطے میں رہوںگا،انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں