ساہیوال واقعہ ،زخمی ہونیوالے بچوں کے علاج معالجے کیلئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا

بچے خوفناک واقعہ سے بری طرح متاثر ہوئے ،نفسیاتی ماہرین کے ذریعے کونسلنگ کیلئے بھی حکمت عملی طے کی جارہی ہے ‘ ذرائع

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے بچوں عمیر خلیل اور منیبہ خلیل کے علاج معالجے کے لئے 6رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ۔

(جاری ہے)

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر محمد طیب کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پرفیسر ڈاکٹر فاروق افضل چیئرمین جبکہ پروفیسر آغاشبیر،ڈاکٹر آمنہ جاوید ،پرفیسر ڈاکٹر الطاف قادر ،ڈاکٹر محمود صالح الدین اور ڈاکٹر رانا محمد شفیق ممبر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بچے اس خوفناک واقعہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ان کی نفسیاتی ماہرین کے ذریعے کونسلنگ کیلئے بھی حکمت عملی طے کی جارہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں