گوجرانوالہ میں مارے جانیوالے دو مبینہ دہشتگردوں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں درج

اتوار 20 جنوری 2019 15:40

گوجرانوالہ /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) گوجرانوالہ میں ہفتہ کی رات مارے جانے والے دو مبینہ دہشتگردوں کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں درج کر لیا گیا ۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ جب گاڑی کو روکا گیا تو پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی ۔ جب ان پر جوابی فائرنگ کی گئی تو کار میں دھماکہ ہوا اور کار کو آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

متن میں کہا گیا ہے کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے دو مجرمان جل گئے جبکہ ڈرائیور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔کاشف عرف کاشی اور عبد الرحمن اور نا معلوم ڈرائیور کالعدم تنظیم داعش کے سر گرم کارکن اور ریڈ بک میں شامل تھے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ دونوں حساس اداروں پر حملوں، افسران و اعلی شخصیات کے اغوا ء اور قتل می ملوث تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں