پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی رپورٹ جاری

پولیس لائنز میں جوانوں کواخلاقی تربیت حوالہ سے انتہائی اہم نوعیت کا کورسز کروانے کا سلسلہ بھی جاری ہے،سید کرار حسین

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،شہر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج میں سکیورٹی ڈویژن کے 124 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کرائی گئی،پریکٹس کرنے والے اہلکار سیکورٹی ڈویژن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیںاور اہلکاروں کو ایس ایم جی گن کی فائر پریکٹس کرائی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے جوڈیشل ونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع لاہور کے 3808 اوربیرون اضلاعی 64 زیر تفتیش قیدیوں کو بحفاظت لاہور کی مختلف عدالتوں میں پیش کیا اور واپس متعلقہ مقامات پر پہنچایا۔

(جاری ہے)

عوام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے،احتجاج،لا اینڈ آڈر، روڈ کلئیر،تجاوزات آپریشنز،ریلیوں،عبادت گاہوں کی سکیورٹی، مختلف تقریبات اور وی آئی پی ایز کی سکیورٹی کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 85 سے زائد ریزروز نے ڈیوٹی سرانجام دی، اینٹی رائٹ فورس کی 126 سے زائد ریزروزنے احتجاج کے مختلف مواقع پرشہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھتے ہوئے 1267 سے زائد مظاہرین کو پرامن طریقہ سے منتشر کیا اور 10 اہم شاہراہوں کو کلیئر کرایا گیا، پولیس لائنز کے جوانوں نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت 15 سے زائد انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل مریضوں کو خون کا عطیہ دیااور یہ پولیس کو عوام دوست بنانے اور عوام کے ساتھ رویہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے انتہائی احسن قدم اٹھایا گیا۔

سینئر افسران کے ساتھ ساتھ اب پولیس کانسٹیبلان کے لئے بھی انتہائی اہم نوعیت کا کورس Training of Police Officers for Better Services Delivery and Attitudinal Change ماہر نفسیات اور تجربہ کار لیکچرارز کی زیر نگرانی کرایا گیا۔ اب 838 تک کانسٹیبلان کو کورس کرایا جا چکا ہے، 254 ڈولفن اہلکاروں کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ریفریشر کوربھی کرایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں