وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ساہیوال واقعہ کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

پنجاب حکومت نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے‘عثمان بزدار ذمہ دار وں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 20 جنوری 2019 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میںاب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے اورواقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہی- انہوںنے کہاکہ اس واقعہ میں جو بھی ذمہ دارہوا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی اور ذمہ دار وں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے اورانصاف کی حکمرانی کو یقینی بنا ئیں گی-وزیراعلیٰ نے کہاکہ انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا بھی نظر آئے گااوراس واقعہ کے حوالے سے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیاجائے گا- اجلاس کے دوران واقعہ کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااوروزیراعلیٰ کو واقعہ کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی گئی-اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں