23جنوری کے اقدام کو بجٹ کی بجائے سرمایہ کاری و برآمدات پروموشن پیکج کا نام دیا ہے ‘ ترجمان وزارت خزانہ

0 ارب کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی باتیں افواہیں ہیں،پیداوار شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا‘ ڈاکٹر خاقان حسن نجیب

اتوار 20 جنوری 2019 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) وزارت خزانہ کے ترجمان ڈاکٹر خاقان حسن نجیب نے 23جنوری کو منی بجٹ میں 200ارب روپے کے ٹیکسز عائد کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اقدامات سے پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اسے بجٹ کی بجائے سرمایہ کاری و برآمدات پروموشن پیکج کا نام دیا گیا ہے جس سے آٹو موبائل انڈسٹری، ٹیکسٹائل، لیدر اور گارمنٹس سیکٹرز کو فروغ ملے گا جبکہ غریب طبقے پر کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالاجائے گا۔

انہوںنے کہا کہ 200 ارب کے نئے ٹیکسز کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پیداواری شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ترجمان نے کہا کہ غریب طبقے پر ٹیکسوں کا کوئی نیا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا جبکہ بزنس گوشوارے ششماہی بنیاد پر جمع کرانے کی سہولت کا اعلان بھی کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں